ادے پور: سنٹرل بورڈ آف داؤدی بوہرہ کمیونٹی کی طرف سے دیا جانے والا باوقار ایوارڈ ‘ڈاکٹر اصغر علی انجینئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ’ممبئی ہائی کورٹ کی وکیل اور خاتون کارکن ڈاکٹرفلیویا اگنیس کو دیا گیا۔داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے چیئرمین کمانڈر منصور علی بوہرہ نے بتایا کہ یہ ایوارڈ ڈاکٹر فلیویہ اگنیس کو ہفتہ کی شام مہارانا کمبھا میوزک آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اگنیس نے ‘خواتین کے حقوق کی تحریک اور عدالتی اصلاحات’ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے تجربے اور زندگی کی جدوجہد کو مشترک کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی گھریلو تشدد کا المیہ جھیل چکی ہے ۔ بوہرہ نے کہا کہ داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے مرکزی بورڈ، بوہرہ یوتھ انسٹی ٹیوٹ، انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز اور سینٹر فار اسٹڈی آف سوسائٹی اینڈ سیکولرازم کی جانب سے ڈاکٹر اصغر علی انجینئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ہر سال سماجی خدمت، انسانی حقوق، سماجی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے میدان میں نمایاں کام کرنے والوں کو دیا جاتا ہے ۔