ڈاکٹر محمد ذوالفقار محی الدین صدیقی کو قومی سطح پر ’’بھارت سکشھارتن‘‘ ایوارڈ

   

حیدرآباد ۔ 24 فبروری (پریس نوٹ) مولانا ڈاکٹر محمد ذوالفقار محی الدین صدیقی ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لینگویجس عثمانیہ یونیورسٹی و اسوسی ایٹ پروفیسراورینٹل اردو کالج کو اکنامک گروتھ فاؤنڈیشن نئی دہلی کی جانب سے نیشنل لیول پر آپ کی متواتر علمی اور سماجی خدمات میں کامیاب جدوجہد پر تحقیقاتی ایجنسی کی رپورٹ اور مشاورتی بورڈ کے متفقہ فیصلہ کی بنیاد پر معزز ترین باوقار علمی ایوارڈ ’’بھارت سکشھارتن‘‘ سے 22 فبروری کو کرشنا مینن بھاون نئی دہلی میں اراکین پارلیمنٹ محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، محکمہ فوج اور سپریم کورٹ آف انڈیا کے ذمہ دار موجودہ اور سابقہ افراد کی موجودگی میں ہندوستان کی ہر ریاست آئے ہوئے مختلف قومی امور سے وابستہ معزز افراد کی کہکشاں میں نوازا گیا۔ یہ بات قابل ذکر ہیکہ سال حال حکومت تلنگانہ کی جانب سے اردو اکیڈیمی نے بھی یونیورسٹی سطح پر ’’بسٹ ٹیچر‘‘ ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ آپ حضرت مولانا محمد غوث محی الدین صدیقی سابقہ مصحح دائرۃ المعارف کے فرزند ہیں۔ آپ مادر علمی جامعہ نظامیہ ہی کی آغوش میں علمی سفر از ابتداء تا انتہاء مکمل کیا اور جامعہ عثمانیہ سے ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تکمیل کی اور گذشتہ 30 سال سے مختلف سطحوں پر تشنگان علم کی ظاہری اور باطنی پیاس بجھا رہے ہیں۔ آپ کی تصانیف جامعاتی سطح پر داخل نصاب ہیں۔ آپ نے کئی نیشنل اور انٹرنیشنل سمینار پڑھا ہے۔ آپ کے مضامین موقر جرائد اور میگزینس میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔