ڈبلیو ایف ائی سربراہ کو 9جون تک گرفتار کریں یا پھر۔۔۔۔۔۔۔کسانوں کا مرکز کو الٹی میٹم

,

   

کسانوں نے مرکزکو دہلی اور ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے لئے متنبہ کیا
کسان جواحتجاج کررہے کسانوں کی حمایت کررہے ہیں رسلنگ فیڈریشن آف انڈیا(ڈبلیو ایف ائی) سربراہ اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کو 9جون تک گرفتار کرنے کا مرکزی حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے۔

ہریانہ میں پہلوانوں کے مسلئے پر احتجاج کے اگلے اقدام پر بات چیت کے لئے منعقد ایک ”کھاپ پنچایت“ کے بعد کسانوں نے اپنے مطالبات کی یکسوئی یانتائج کا سامنا کرنے کے لئے ایک الٹی میٹم دیاہے۔

کھاپ قائدین نے میٹنگ کے بعد کہاکہ ”اگر ہمیں جون 9تک جنتر منتر پر دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تو پھر ہم اندولن کا اعلان کریں گے“۔

مختلف کھاھ اور کسانوں تنظیموں نے نمائندے ہریانہ‘ پنجاب‘ راجستھان او راترپردیش کے بشمول مختلف مقامات سے جاٹ دھرم شالہ پہنچے۔

ترپردیش میں کسانوں نے ایک ”کھاپ پنچایت“ اور جمعرات کے روز پنجاب او رہریانہ میں سلسلہ وار احتجاجی مظاہرے پیش کرتے ہوئے پہلوانوں نے سے اظہاریگانگت کیا جنھوں نے ایک نابالغ کے بشمول خاتون پہلوانوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا برج بھوشن شرن سنگھ پر الزام لگایاہے۔

اولمپیک اور ورلڈ چیمپئن شپ پہلوان بشمول ساکشی ملک‘ ونیش پھوگاٹ‘ بجرنگ پونیا اورسنگیتا پھوگاٹ دہلی میں برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کی مانگ کے ساتھ احتجاج کررہے ہیں۔

پہلوانوں کا 23اپریل سے جنتر منتر پر احتجاج چل رہا تھا جس کو اتوار کے روز اس وقت پولیس نے برخواست کردیا جب احتجاجی مظاہرین نئے پارلیمنٹ کی عمارت کے افتتاح کے دوران مارچ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

تمام مظاہرین بشمول خاتون پہلوانوں کو گرفتار کرکے بعد میں رہا کردیاگیاتھا۔