حیدرآباد۔ 24 جولائی (سیاست نیوز) ڈبل بیڈ روم فلیٹس کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف منسٹر کیمپ آفس پرگتی بھون پر دھرنے کی کوشش کرنے والے 51 افراد کو پنجہ گٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ضلع نظام آباد کے انکاپور ویلیج آرمور منڈل سے تعلق رکھنے والے بعض افراد راجیو گوڑ نامی شخص کی قیادت میں آج صبح گرین لینڈس چوراہے پہنچ کر پرگتی بھون کی سمت دھرنے کیلئے آگے بڑھ رہے تھے کہ پنجہ گٹہ پولیس نے انہیں حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ مذکورہ افراد نے پولیس اسٹیشن میں بھی دھرنا شروع کیا اور نعرے بازی کرنے لگے۔