پرتاپ گڑھ : اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے گزشتہ 7نومبر کو ڈرائیور کا اغوا کر لوٹ کے وقوعہ کی ہفتہ کی تاخیر شب نامعلوم کے خلاف لوٹ سمیت دیگر مناسب دفعات میں ایف آئی آر درج کی ۔تھانہ سٹی کوتوالی ایس ایچ او ستیندر سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ ضلع سلطانپور کے تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے گبھڑیہ کے باشندے عرفان کا ٹرک ضلع امیٹھی کے تھانہ پیپر پور علاقے کے گڑری گاوں کا باشندہ کریم چلاتا تھا، گزشتہ 7، نومبر کو وہ ٹرک لے کر پریاگ راج جارہا تھا کہ شہر میں نوانٹری ہونے کے سبب ہائیوے پر سوناواں گاوں کے نزدیک ٹرک کھڑی کر کیبن میں سو گیا ،شب میں کارسوار بدمعاش کیبن میں گھس گئے ،اور یرغمال بناکر مارنے پیٹنے کے بعد دس ہزار روپے نقد و موبائل لوٹ ،اغوا کر تھانہ کوتوالی لال گنج علاقے کے اجھارہ جنگل میں لے جاکر پھینک دیا۔وقوعہ کی شکایت پر تحقیقات کے بعد لوٹ سمیت دیگر مناسب دفعات میں ایف آئی آر درج کر وقوعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔