ڈرائیور کی بیٹی ثناء کا انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن میں تقرر

,

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع کے ایک گاوں سے تعلق رکھنے والی ایک ڈرائیور کی بیٹی ثنا علی خان کا ہندوستانی خلائی ادارہ اسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ انجینئر کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا ہے۔ متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے والی ثناء علی خان کے والد ساجد علی خان اسی کالج کے بس ڈرائیور ہیں جس میں ثناء نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ ثناء خان نے ودیشا ضلع کے ایس اے ٹی آئی کالج سے بی ٹیک اور ایم ٹیک مکمل کیا اور حال ہی میں ثناء کا تقرر اسرو میں ہوگیا۔