ڈراویڈ کی آئی پی ایل میں واپسی متوقع

   

نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈراویڈ جو ونڈے ورلڈ کپ تک ٹیم کے کوچ تھے اب وہ آئی پی ایل میں واپسی کر سکتے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ راہول ڈراویڈ کا معاہدہ ورلڈ کپ تک تھا۔ اس کے بعد راہول ٹیم کے کوچ کے طور پر برقرار رہیں گے یا نہیں، اس بارے میں ابھی تک کوئی خبر نہیں ہے۔ لیکن ایسی خبریں آئی ہیں کہ اگر ڈراویڈ ٹیم انڈیا کے ساتھ نہیں رہتے ہیں تو آئی پی ایل کی کچھ فرنچائزز انہیں شامل کرنا چاہیں گی۔ ڈراویڈ اس سے پہلے آئی پی ایل میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔ وہ راجستھان رائلز اور دہلی ڈیئر ڈیولز (اب دہلی کیپٹلز) کے سرپرست رہے ہیں۔ اب اطلاعات ہیں کہ لکھنؤ سوپر جائنٹس ڈراویڈ کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتی ہے۔