ڈرنک اینڈ ڈرائیو پر ایک شخص کو جیل

   

یلاریڈی /14 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل سداشیونگر پولیس اسٹیشن حدود میں ایک گاڑی راں کو ڈرنک اینڈ ڈرائیو پر سکنڈ کلاس مجسٹریٹ پرتاپ نے دو دن جیل کی سزا کے ساتھ 200 روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سداشیونگر پولیس نے ایک شخص کو شراب خوری کرکے گاڑی چلانے پر حراست میں لیتے ہوئے عدالت میں پیش کرنے پر جج نے دو دن کی جیل کی سزاء سنائی ۔

یلاریڈی میونسپل کمشنر کا تبادلہ
یلاریڈی /14 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت نے مختلف میونسپل کمشنرس کے تبادلے کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ جس میں یلاریڈی میونسپل کمشنر جیون کا بھی تبادلہ کرتے ہوئے نارائن کھیڑ مقرر کیا گیا ۔ یلاریڈی میونسپل کمشنر کیلئے ابھی تک کوئی نام جاری ہیں کیا ہے ۔