ڈرون کے استعمال سے کورونا کے مشتبہ مریضوں کی پہچان آسان

   

نئی دہلی،4اپریل(سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس سے نمٹنے کی لڑائی میں تھرمل کیمرا لیس ڈرون کا استعمال کرکے اس کے مشتبہ مریضوں کی پہچان آسان ہوسکتی ہے ۔ڈرون ،الیکٹرک کیریئر اور کلین ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کو صلاح و خدمات دینے والی کمپنی آلٹرنیٹو گلوبل کے مالک انکت کمار نے یواین آئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔مسٹر کمار نے بتایا کہ ابھی کرفیو کی خلاف ورزی کی نگرانی کے لئے مہاراشٹر میں ڈرون کا استعمال ہورہا ہے ۔اترپردیش ،مہاراشٹر،تمل ناڈو اور کیرالہ میں ڈرون کے ذریعہ سے عوامی اعلانات کئے جارہے ہیں۔اس کا استعمال کورونا کے مشتبہ مریضوں کی شناخت کے لئے کیا جاسکتا ہے ،لیکن اب تک کسی ریاست نے اسے اپنایا نہیں ہے ۔