ڈنڈیگل میں کارڈن سرچ

   

حیدرآباد ۔ /21 نومبر (سیاست نیوز) بالانگر پولیس کی جانب سے ڈنڈیگل علاقہ کیرنگر میں کارڈن سرچ آپریشن انجام دیا گیا ۔ ڈی سی پی بالا نگر محترمہ پدمجا کی نگرانی میں کئے گئے اس کارڈن سرچ آپریشن میں 100 پولیس ملازمین نے شرکت کی ۔ اس دوران 300 مکانات کی تلاشی لی گئی اور پولیس نے اس سرچ آپریشن کے دوران 33 موٹر سیکل ، 4 آٹوز کو ضبط کرلیا ۔ عوام نے اس علاقہ میں ڈرینیج اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ضرورت پر زور دیا ۔