ڈومز ڈے مچھلی تیسری مرتبہ ساحل پر نمودار

   

نیویارک : امریکہ میں ساحل پر ’آفت لانے والی مچھلی، (ڈومز ڈے فش)‘ سال میں تیسری مرتبہ ساحل پر نمودار ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق سمندر کی ایک نایاب مچھلی، جسے آفت کی علامت سمجھا جاتا ہے، جنوبی کیلی فورنیا کے ساحل پر تیسری مرتبہ پائی گئی ہے۔ کیلیفورنیا میں لاجولا میں ایک اور ڈومز ڈے مچھلی کے ملنے کے تین ماہ بعد 9 سے 10 فٹ لمبی یہ نایاب مچھلی دریافت ہوئی ۔ اس کی تصدیق اسکریپس انسٹیٹیوشن آف اوشیانوگرافی نے کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز میں لکھا کہ جب آپ نے سوچا ڈومز ڈے کا ہائپ ختم ہوگیا۔