ڈونالڈ ٹرمپ کا بیٹا گرین لینڈ کا دورہ کرے گا

   

واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو اس بات کی تصدیق کی ہیکہ ان کا بڑا بیٹا ڈان جونیئر اگلے دنوں میں گرین لینڈ کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ان کی طرف سے یہ تصدیق اپنے اس پہلے والے بیان کے تقریباً دو ہفتے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ واشنگٹن ڈنمارک کے اس خودمختار جزیرے کو خرید کر اپنے ساتھ ملا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر امریکی صدر نے لکھا ہے میرا بڑا بیٹا ڈان جونیئر اور مختلف نمائندے گرین لینڈ کے دورے پر جائیں گے۔ تاکہ وہاں پر مختلف مفید جگہوں کا جائزہ لے سکیں۔