نیویارک : نیویارک کی عدالت کے جج نے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کاروباری کمپنی پر ٹیکس فراڈ کے الزام میں 16 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔ تین دن قبل مین ہیٹن کی عدالت کے جسٹس ہوان مرکین نے ٹرمپ فیملی کیلئے نصف صدی سے کام کرنے والے سابق چیف فنانشل افسر کو 5 مہینے قید کی سزا سنائی تھی۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا اس کیس سے متعلق کہنا ہے کہ ان کو اور ان کی سیاست کو ناپسند کرنے والے ڈیموکریٹس نے ان کے خلاف یہ کیس بنوایا ہے۔