ڈونالڈ ٹرمپ کے کشمیر پر بیان کا جموں اینڈ کشمیر کی پارٹیو ں نے کیاخیر مقدم

,

   

قومی کانفرنس کے صدر او ررکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ نے وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ”مداخلت“ کے لئے مدد مانگنے پر مبارکباد پیش کی۔

سری نگر۔ سیاسی اختلافات کے بعد وادی کی تمام پارٹیوں نے کشمیر مسئلے کے حل کے لئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔جموں کشمیر پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی(پی ڈی پی) نے ٹوئٹ کیاکہ”برصغیر می ں مستقل امن نافذ کرنے کیلئے اس طرح کی مثبت پہل کا خیر مقدم ہے“۔

قومی کانفرنس کے صدر او ررکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ نے وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ”مداخلت“ کے لئے مدد مانگنے پر مبارکباد پیش کی۔پچھلے سات دہوں سے اردگر د گھوم رہے کہ اس حساس مسلئے کو حل کرنے کے لئے یہ وزیراعظم کی سنجیدگی پہل کے طور پر اٹھائے جانے والے اس اقدا م کاخیر مقدم ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ کسی بھی تنازعہ کے حل کے لئے کوئی ثالثی ایک نئی شروعات نہیں ہے“۔

پی ڈی ایف کے سربراہ حکیم یسین نے کہاکہ”اگر اس نیوز میں سچائی ہے تو یہ کشمیری عوام کے لئے اچھی خبر ہے۔ دوممالک کے سربراہان کو چاہئے کہ وہ آگے بڑھ کر اس مسلئے کو حل کریں“۔

تاہم جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہاکہ ٹرمپ کے بیان نے ”وزیراعظم مودی کی پالیسیوں“ کا ”پردہ فاش“ کردیاہے۔اگر وہ(ٹرمپ) کچھ کہتے ہیں‘ تووہ پوری ذمہ داری سے کہتے ہیں۔

ہم کسی تیسرے فریق کی مسلئے کو حل کرنے کے لئے مداخلت نہیں چاہتے۔

میں جہاں تک سمجھتاہوں آج بھی وہی ضرورت ہے‘ جو مسلئے کو حل کے لئے تمام مسائل پر بات چیت پر مشتمل ہے“۔حریت چیرمن میر وعظ عمر فاروق نے بیان کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ اس ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کیا۔