ڈپٹی مئیر نے زخمی شخص کی بروقت اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا

   

حیدرآباد31جولائی (یو این آئی) ڈپٹی مئیر حیدرآباد سری لتانے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرکے سڑک حادثہ میں زخمی شخص کی بروقت اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا۔سری لتااپنی کار میں جارہی تھیں کہ لالہ پیٹ بریج کے قریب ایک شخص کو دیکھا جو سڑک حادثہ کا شکارہوگیا تھا۔ انہوں نے فوری 108 ایمبولنس کو طلب کیا۔ انہوں نے پولیس سے تعاون کرکے گاندھی اسپتال منتقلی کو یقینی بنانا۔ڈپٹی مئیر نے ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ سے فون پر بات کی اور علاج پر زوردیا۔