ڈپٹی چیف منسٹر بننے کے 48 گھنٹے بعد اجیت پوارکو کلین چٹ

,

   

اے سی بی نے 70 ہزار کروڑ آبپاشی اسکام سے متعلق تمام 9 مقدمات کی فائیلیں بند کردیں

ممبئی 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے کے تقریباً 48 گھنٹے بعد ہی اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے این سی پی لیڈراجیت پوار کوبڑی راحت دے دی ہے۔ اے سی بی نے 70000 کروڑ روپئے کے سنچائی گھوٹالے میں اجیت پوارکوکلین چٹ دی ہے۔واضح رہے کہ مہاراشٹرکسی بھی سیاسی جماعت کواکثریت نہیں ملنے کے بعد بی جے پی اورشیوسینا کے درمیان اختلاف ہوگیا تھا۔ اس کے بعد ریاست میں صدرراج نافذ کردیا گیا تھا۔ اسی دوران شیوسینا، این سی پی اورکانگریس حکومت سازی کے لئے کامن منیمم پروگرام بنانے میں مصروف تھیں، تبھی ہفتہ کی صبح اچانک دیویندرفڑنویس اوراین سی پی سربراہ شرد پوارکے بھتیجے اجیت پوارنے حکومت کا دعویٰ پیش کرکے بالترتیب وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لے لیا تھا، جس کے بعد سے مہاراشٹرمیں سیاسی گھمسان جاری ہے۔اس سے قبل اجیت پوارنے کہا ہے کہ این سی پی ۔ بی جے پی مل کرمہاراشٹرکومستحکم حکومت دیں گے۔ وہ نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے کے ایک ہفتے کے بعد اتوارکوٹوئٹر پرسرگرم ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ دیویندرفڑنویس کی بی جے پی اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کے بعد اجیت پوارنے پہلے وزیراعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی سینئڑلیڈروں کو ٹوئٹ کرکے شکریہ ادا کیا۔ اس کے کچھ ہی دیربعد اجیت پوارنے ٹوئٹ کرکے کہا کہ شرد پوارصاحب ہی ہمیشہ ہمارے لیڈررہیں گے۔ میں این سی پی میں ہوں اورہمیشہ این سی پی میں ہی رہوں گا۔ این سی پی اوربی جے پی کا اتحاد اگلے پانچ سال عوام کے مفاد میں کام کرے گا، ایک مستحکم حکومت بنے گی۔ بالکل بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، سب کچھ ٹھیک ہے، بس آپ لوگوں کوتھوڑا محتاط رہنا ہوگا۔ دوسری طرف کانگریس نے محکمہ انسداد رشوت ستانی کے فیصلہ پر شدید طنز کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی زیرقیادت حکومت نے مفاد عامہ کے لئے آبپاشی محکمہ میں بدعنوانی کے حوالہ سے بند کئے گئے تمام کیسیس بند کئے ہیں۔ اپوزیشن پارٹی کا یہ طنز اے سی بی کی جانب سے اُس بیان کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ انسداد رشوت ستانی آج آبپاشی سے متعلق تمام 9 کیسیس کو بند کررہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اے سی بی نے اِس بات کی بھی وضاحت کرنے کی کوشش کی کہ اِن کیسیس کا ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجیوالا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے جمہوریت کے قتل کا کنٹراکٹر اب مہاراشٹرا میں ایمانداری اور احتساب کے قتل کا بھی کنٹراکٹ حاصل کرلیا ہے۔ اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں کہ کرپشن، بدعنوانی سے متعلق کیسیس کو بند کردینا مفاد عامہ کے لئے ہے۔ واضح رہے کہ 12 ڈسمبر 2014 ء کو فڈنویس حکومت نے اینٹی کرپشن بیورو کو آبپاشی اسکام کی جانچ کا حکم دیا تھا۔ 2012 ء میں یہ اسکام اُس وقت سامنے آیا جب اُس وقت کے مہاراشٹرا کے چیف انجینئر چیف منسٹر مہاراشٹرا کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے آبپاشی پراجٹ میں ہوئی بدعنوانیوں کی نشاندہی کی تھی۔ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ اجیت پوار جو 1999 ء سے 2009 ء تک وزیر آبی ذرائع کے عہدے پر فائز تھے، 2009 ء میں 20 ہزار کروڑ روپئے مالیتی 38 پراجکٹس کی منظوری دی تھی۔