ڈگری سمسٹر میں ناکامی پر طالبہ کی خودکشی

   

حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) ڈگری سمسٹر میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18 سالہ ارچنا جو ڈگری سال اول میں زیر تعلیم تھی ۔ لنن نگر علاقہ کے ساکن مدھو سدھن کی بیٹی بتائی گئی ہے ۔ یہ لڑکی ڈگری سمسٹر میں ناکام ہوگئی تھی جس نے 15 مارچ کے دن دلبرداشتہ ہوکر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

دنڈیگل میں بلند عمارت سے گرنے سے ایک شخص فوت
حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) دنڈیگل میں ایک شخص بلند عمارت سے گرکر فوت ہوگیا ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 43 سالہ سرینواس جو پیشہ سے ایک خانگی کمپنی میں مزدوری کرتا تھا ۔ ضلع سریکاکلم کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ 25 مارچ کی رات یہ شخص عمارت کی دوسری منزل پر تھا جو مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔