ڈیجیٹل کرنسی پر آر بی آئی سے بات چیت غور و خوض کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا: نرملا سیتا رمن

   

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی پر ریزرو بینک کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے یکم فروری کو اپنی بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ ریزرو بینک نئے مالی سال میں ڈیجیٹل روپیہ یا سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی جاری کرے گا انہوں نے یکم اپریل سے دیگر ڈیجیٹل اثاثوں سے حاصل ہونے والے منافع پر 30 فیصد ٹیکس کا بھی اعلان کیا تھا ریزرو بینک کے مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ سے خطاب کرنے کے بعد وزیر خزانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مرکزی بینک اور حکومت ڈیجیٹل کرنسی پر ایک ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ سی بی ڈی سی پر بجٹ سے پہلے ریزرو بینک کے ساتھ بات چیت ہو رہی تھی اور یہ اب بھی جاری ہے آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ دیگر کئی مسائل کی طرح اس معاملے پر بھی مرکزی بینک اور حکومت کے درمیان اندرونی طور پر بات چیت چل رہی ہے۔