ڈیفنس اگزبیشن میں 60 ممالک کی 900 کمپنیاں شریک

   

نئی دہلی: وزارت دفاع کی باوقار دفاعی نمائش-2022 میں تقریباً 60 ممالک کی 900 سے زیادہ کمپنیاں شرکت کریں گی اور اس میں 50 سے زیادہ ممالک کے وزرائے دفاع اورافواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔سنہ 1996 میں شروع ہوئی دفاعی نمائش کا یہ 12 واں ایڈیشن ہے اور اس مرتبہ یہ 10 سے 13 مارچ تک گجرات کے گاندھی نگر میں منعقد کی جائے گی۔ پچھلی باراس کا اہتمام لکھنؤ میں کیا گیا تھا۔اس نمائش کا اہتمام کرنے والی وزارت دفاع کے شعبہ دفاعی پیداوار نے بدھ کے روز بتایا کہ ایک لاکھ مربع رقبے پر منعقد ہونے والی نمائش کی 11 مارچ کو افتتاحی تقریب میں ملک کی اعلیٰ قیادت کی بھی شرکت متوقع ہے۔