بیونس آئرس۔زخموں سے پریشان ارجنٹیناکے یان مارٹن ڈیل پوٹرو مارچ 2019 کے بعد پہلی بار کھیلتے ہوئے ارجنٹینا اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ہم وطن فیڈریکو ڈیلبونس کے خلاف 6-1، 6-3 سے ہارگئے۔ دائیں گھٹنے کی چار سرجریوں کے بعد سابق عالمی نمبر 3 نے اعتراف کیا کہ شاید انہوں نے اپنا آخری میچ کھیلا ہے، یہ ٹورنمنٹ ان کے لئے اہم تھا۔