ڈینیئل سیمس آسٹریلیاکی ٹیم میں شامل

   

میلبورن۔ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے حال ہی میں ختم ہونے والے11 ویں سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر ڈینیئل سیمس کو سری لنکا کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی گھریلو ٹی20 سیریز کے لیے آسٹریلیاکی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ سیمس گزشتہ سال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور محفوظکھلاڑی آسٹریلیا کی ٹیم کے ساتھ رہے تھے ۔ انہوں نے بی بی ایل کے11ویں سیزن میں سڈنی تھنڈرس کے لئے15 میچوں میں191 رنز بنائے اور19 وکٹیں حاصل کیں۔ یہی نہیں انہوں نے میلبورن رینیگیڈز کے خلاف میچ میں جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے98 رنزکی ناٹ آوٹ اننگز بھی کھیلی۔ایشز سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر ٹریوس ہیڈ تاہم ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنمنٹ شیفیلڈ شیلڈ میں جنوبی آسٹریلیا کے لیے دستیاب ہونے کی وجہ سے سری لنکا سیریز کے ابتدائی میچوں سے محروم ہوجائیں گے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ وہ سیریز کے آخری دو میچوں کے لیے انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ دریں اثنا، مشل مارش اور ڈیوڈ وارنر کو سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے ، جوش ہیزل ووڈ کی واپسی ہوئی ہے اور بین میک ڈرموٹ کو پہلی مرتبہ موقع ملا ہے ۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکا آغاز11 فروری سے سڈنی میں ہوگا۔