ڈی آرڈی او نے تیجس مارک 1 اے کے لیے ایئر بریک کنٹرول ماڈیول ایچ اے ایل کو سونپ دیا

   

نئی دہلی: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی نے آج لڑاکا طیارے تیجس مارک 1 اے کیلئے مقامی تیار کردہ ایئر بریک کنٹرول ماڈیول کا پہلا بیچ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو سونپ دیا۔دفاعی پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ ایچ اے ایل فضائیہ کیلئے تیجس لڑاکا طیارے تیار کر رہا ہے ۔ مقامی ایئر بریک کنٹرول ماڈیول کی ترقی کو ایروناٹیکل ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔اے ڈی اے ، حیدرآباد میں ریسرچ سینٹر اور بنگلور میں قائم سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ ایروناٹیکل ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔ایئر بریک کنٹرول ماڈیول ایچ اے ایل کی لکھنؤ یونٹ میں تیار کیے جا رہے ہیں۔ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے ان آلات کو بنانے والی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔