ڈی ایس سی نوٹیفکیشن کی اجرائی ‘یوتھ کانگریس کا جشن

   

حیدرآباد ۔ یکم مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ یوتھ کانگریس نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی کے پوٹریٹ کو دودھ سے نہلایا ۔ صدر یوتھ کانگریس شیوا سینا ریڈی کی قیادت میں کارکنوں نے میگا ڈی ایس سی نوٹیفکیشن کی اجرائی پر مسرت کا اظہار کرکے چیف منسٹر کی ستائش کی۔ کانگریس کارکنوں نے چیف منسٹر کے حق میں نعرے لگائے اور ٹیچرس کی جائیدادوں پر تقررات کو بیروزگار نوجوانوں سے وعدوں کی تکمیل قرار دیا۔ یوتھ کانگریس کارکنوںو بیروزگار نوجوانوں نے ڈی ایس سی کے حق میں جشن منایا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیوا سینا ریڈی نے کہا کہ ریونت ریڈی نے ایک سال میں دو لاکھ جائیدادوں پر تقررات کا جو وعدہ کیا ، اس پر بہرصورت عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرکے بیروزگار نوجوانوں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جائے گی ۔ شیوا سینا ریڈی نے امید ظاہر کی کہ پبلک سرویس کمیشن سے تقررات کے امتحانات مکمل شفافیت سے منعقد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگار نوجوانوں سے 10 برسوں تک کے سی آر نے دھوکہ دہی کی ۔ امتحانی پرچوں کے افشاء کے ذریعہ ان کے مستقبل سے کھلواڑ کیا گیا ۔ 1