ڈی سی ایم کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد : شمس آباد پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں تیز رفتار ڈی سی ایم ویان کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیراز جو پیشہ سے ڈرائیور ہے اپنی ڈی سی ایم گاڑی تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے شادنگر کے پاس موٹر سائیکل سوار شیخ منور علی کو ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں منور علی کے سر پر گہرا زخم آیا اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔