ڈی ویرا بھدرا راؤ ، وائی ایس آر کانگریس کے جنرل سکریٹری نامزد

   

حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے سابق وزیر و سینئیر قائد تلگودیشم پارٹی مسٹر ڈی ویرا بھدرا راؤ ( جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی تلگودیشم پارٹی سے ناراضگی کا اظہار کرکے دوری اختیار کرلی تھی ) کو وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا جنرل سکریٹری منتخب کرنے کا اعلان کیا ۔ علاوہ ازیں مسٹر ویرا بھدرا راؤ کے فرزند مسٹر ڈی رتناکر کو بھی حلقہ لوک سبھا انکاپلی کیلئے انتخابی مبصر کی حیثیت سے تقرر کے احکام جاری کئے ۔ تاہم سمجھا جارہا ہے کہ آئندہ ایک دو یوم میں مسٹر ڈی ویرا بھدرا راؤ کا حقیقی موقف واضح ہوجائے گا ۔