ژی جن پنگ کا 17 جنوری سے دورہ میانمار

   

بیجنگ، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر ژی جن پنگ 17 جنوری سے دو روزہ میانمار کے دورے پر جائیں گے ۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن یانگ نے جمعہ کو اس کی اطلاع دی ۔ محترمہ چن یانگ نے کہا‘‘ میانمار کے صدر وِن منٹ کی دعوت پر صدر جن پنگ 17 سے 18 جنوری تک میانمار کا دورہ کریں گے ’’۔

سری لنکا ہندوستان سے
500 بسیں خریدے گا
کولمبو ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا ہندوستان سے 15 ملین ڈالرس مالیت کی 500 بسیں خریدے گا جو دراصل صدر سری لنکا گوٹابایا راجہ پکشے کے دورہ ہند کے موقع پر سری لنکا کو دی گئی کریڈٹ توسیع کا ایک حصہ ہے۔ نئی بسوں کے بیڑے کو سری لنکا ٹرانسپورٹ بورڈ کا حصہ بنانے کے بعد توقع ہیکہ سری لنکا میں پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری پیدا ہوگی۔ کابینہ کی جانب سے ایک میمو کو قطعیت دی گئی۔ وزیراعظم ہند نریندر مودی نے نومبر میں سری لنکا کیلئے 450 ملین ڈالرس کی امداد کا اعلان کیا تھا جس میں دہشت گردی سے مقابلہ کیلئے 50 ملین ڈالرس بھی شامل ہیں۔