کئی اضلاع اور شہر میں آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد 26فروری(سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر زرد الرٹ جاری کرکے متعلقہ محکمہ جات کو چوکس و مستعد رہنے کی تاکید کی ہے۔محکمہ موسمیات کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمرم بھیم‘ منچریال ‘ پدا پلی ‘ کریم نگر‘ جئے شنکر بھوپل پلی‘ ملوگو بھدادری کتہ گوڑم‘ سنگاریڈی اور وقار آباد و دیگر علاقو ںمیں بارش کے امکانات ہیں۔ ماہرین موسمیات کے مطابق شہر میں بھی بارش کے امکانات ہیں علاوہ ازیں عادل آباد ‘ کمرم بھیم ‘ نرمل ‘ جگتیال ‘ نظام آباد‘ کاماریڈی ‘ اور وقار آباد میں بھی آئندہ 24 تا 48 گھنٹوں میںبارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات حیدرآباد سے جاری زرد الرٹ کے مطابق دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد کے علاوہ ریاست کے کئی اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں میں موسلادھار بارش کے بھی امکانات ہیں۔3