کئی شعبوں میں ہنوز سدھار کی ضرورت :روہت

   

ابوظبی ۔ دہلی کیپٹلز کے خلاف شاندار جیت کے باوجود ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کو ابھی بھی کئی شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔دہلی نے ممبئیکو 163 رنز کا مشکل ہدف دیا تھا لیکن ممبئی نے سوریا کمار یادو(53) اورکوئنٹن ڈی کوک(53) کی مدد سے دہلی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ممبئی پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست پہنچ گئی ہے ۔روہت نے کہا کہ ہم نے جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی تال برقرار رکھیں ۔ ہمارے لئے جیتنا اور دو پوائنٹس لینا بہت ضروری ہے ۔