کابل کے تعلیمی ادارو ں پر دہشت گرد حملے کی ہندوستان نے کی مذمت

,

   

جمعہ کی صبح کابل میں یہ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب طلبہ کالج امتحان کی تیاری کررہے تھے۔
نئی دہلی۔ کابل کے دشت بارچی میں کاج تعلیمی مرکز پر دہشت گردانہ حملے کی ہفتہ کے روز ہندوستان نے سخت مذمت کی اورپسماندگان سے اظہار تعزیت پیش کیاہے۔جمعہ کی صبح کابل میں یہ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب طلبہ کالج امتحان کی تیاری کررہے تھے۔

مذکورہ وزرات خارجی امور کے ترجمان اردینام باگاچی نے کہاکہ تعلیمی مقامات پر مسلسل معصوم طلبہ کو نشانہ بنائے جانے کی ہندوستان سخت الفاظوں میں مذمت کرتا ہے۔

ایم ای اے ترجمان اردینا م باگاچی نے آج ٹوئٹ میں کہاکہ ”کابل کے دشت بارچی کے کاج تعلیمی ادارے میں پیش ائے کل کے دہشت گردانہ حملے سے ہم غمزدہ ہیں اور متوفیوں کے پسماندگان کو اپنی تعزیت پیش کرتے ہیں۔مسلسل تعلیمی اداروں میں معصوم طلبہ کو نشانہ بنانے کی ہندوستان سخت مذمت کرتا ہے“۔

بتایاجارہا ہے کہ افغانستان کی درالحکومت شہر کابل کے ایک تعلیمی ادارے میں ایک خودکش دھماکہ پیش آیاتھا جس میں 19لوگوں کی موت اور دیگر27زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم مقامی میڈیا کی خبر ہے کہ اموات میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔