کارتک آرین اور سارا علی خان فلم ’’لو آجکل2‘‘ میں ایک ساتھ

   

ایکٹر کارتک آرین کا فلمی کیریئر ان دنوں بلندیوں پر ہے۔ کارتک آرین سبھی ڈائرکٹرس کی پہلی پسند بن گئے ہیں۔ سارا علی خان کے ساتھ ’’لو آجکل 2‘‘ اور ’’پتی پتنی اور وہ‘‘ کی ریلیز سے پہلے ہی کارتک آرین کی جھولی میں ایک اور بڑی فلم آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کارتک آرین اکشے کمار اسٹار سوپر ہٹ فلم بھول بھلیاں کے سیکویل میں لیڈ رول کرتے نظر آسکتے ہیں۔ رپورٹ کی مانیں تو کارتک آرین نے حال ہی میں بھول بھلیاں کے میکرز سے بات کی ہے اور انہیں فلم کا آئیڈیا کافی پسند آیا ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے کارتک آرین فلم ’’لکاچھپی‘‘ میں اکشے کمار کے ہٹ گیت ’’پوسٹر لگوادوں بازار میں‘‘ کوری کریٹ کرچکے ہیں۔ کارتک اور سارا کو سلور اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے لئے لوگوں میں کافی ایکسائٹمنٹ بنا ہوا ہے۔