کارگل شہیدوں کو پرینکا گاندھی کا خراج

   

نئی دہلی۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے 1999ء کی کارگل جنگ میں حصہ لینے والے اور شہید ہونے والے سپاہیوں کو خراج پیش کیا۔ آج سارے ملک میں کارگل جنگ کی 20 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ ہر سال 26 جولائی کو کارگل وجئے دیوس منایا جاتا ہے تاکہ پاکستان پر ہندوستانی فوج کے دبائو اور جنگ میں کامیابی کی یاد میں خراج پیش کیا جاسکے۔ آپریشن وجئے کے تحت پاکستان کے سپاہیوں کے دانت کھٹے کئے گئے تھے۔ ہم ان تمام سپاہیوں کو خراج پیش کرتے ہیں جنہوں نے جنگ میں حصہ لیا تھا۔