کار کی بیاٹریوں کا سرقہ کرنے والے تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : کار کی بیٹریوں کا سرقہ کرنے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے میلاردیو پلی پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 35 بیاٹریوں المونیم اور کاپر اسکراپ کو ضبط کرلیا جس کی مالیت 3 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ اس 4 رکنی ٹولی کا اصل سرغنہ غوث خاں ساکن عثمان باغ کاماٹی پورہ مفرور بتایا گیا ہے جب کہ 23 سالہ سید سمیر ساکن ایم ایم پہاڑی متوطن امراوتی مہاراشٹرا 24 سالہ علی احمد ساکن گلشن اقبال کالونی متوطن مریال گوڑہ اور 23 سالہ عرفان احمد خاں ساکن چندرائن گٹہ کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر پی مدھو نے بتایا کہ ان سارقوں کی گرفتاری سے 6 مقدمات حل کرلیے گئے ہیں جن میں ایک بہادر پورہ پولیس اور 5 میلاردیو پلی پولیس کے مقدمات پائے جاتے ہیں ۔ انسپکٹر پولیس نے بتایا کہ 9 جولائی کی رات ایس آر موٹر واقع رشید کالونی میں ایک کار کے شیشہ توڑ کر ان سارقوں نے کار سے بیاٹریوں کا سرقہ کیا تھا ۔ شکایت کے بعد پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور اس ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔۔ع