کار کے نیچے روندا گیا کمسن لڑکا زخمی

   

حیدرآباد۔راجندر نگر میں پیش آئے واقعہ میں گاڑی کے نیچے روندے جانے والا کمسن بچہ بال بال بچ گیا۔ راجندر نگر اوپر پلی میں ایک اپارٹمنٹ کی گیٹ کے روبرو تین سالہ بچہ پرنئے کھیل میں مصروف تھا کہ پارکنگ سے باہر نکلنے والی کارکے نیچے آگیا اور زخمی ہوگیا۔ مقامی افراد نے پرنئے کو زخمی حالت میں دیکھ کر دواخانہ متقل کیا ۔ اپارٹمنٹ کے سی سی کیمروںکی ریکارڈنگ کا تجزیہ کیا گیا جس میں حادثہ کا منظر دیکھا گیا۔