کاغذنگر میں بھارت بند پوسٹر کی رسم اجرائی

   

کاغذنگر /15 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں آج سی پی ائی ایم ایل پارٹی ڈسٹرکٹ جنرل سگریٹری محمد چاند پاشاہ نے اپنے ہمراہ تروپتی, ملیش, بھیم راؤ, جانکی رام, نریش, محمد رفیق کے ساتھ مل کر محمد چاند پاشاہ نے بھارت بند پوسٹرز کی رسم اجرئی انجام دی۔ اس موقع پر سی پی آئی ایم ایل ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری محمد چاند پاشاہ نے کہا کہ دن بدن مر کزی حکومت کی جانب سے گھریلو اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ عوامی مسائل اور عوامی فلاحی اور ترقیاتی کاموں کو انجام دینے میں لاپرواہی برتی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارا ملک پسماندہ ہوتا جا رہا ہے اس لئے سی پی آئی ایم ایل اور اپنے ہم خیال پارٹیوں کی جانب سے مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف 16 فبروری کو بھارت بند منایا جا رہا ہے۔ اس لیے بھارت بند پروگرام میں زیادہ سے زیادہ پارٹی قائدین شرکت کرتے ہوئے بھارت بند پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی، بعد ازاں مقامی قائدین کے ساتھ مل کر بھارت بند پوسٹرز سے متعلق پروگرام کے پوسٹرز کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔