کاغذ نگر بلدیہ کے صدرنشین اور نائب صدرنشین کیخلاف عدم اعتماد تحریک

   

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) بلدیہ کاغذ نگر کے صدرنشین صدام حسین اور نائب صدرنشین گری پرساد جن کا تعلق بی آر ایس سے ہے، بلدیہ میں اپنی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ دونوں کا تعلق بی آر ایس سے پہلے 30 میں سے 21 کونسلرس نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے والوں میں بی آر ایس کے ارکان بھی شامل ہیں۔