کاغذ نگر میں ایس آئی اُو کی یوم تاسیس کے موقع پر پرچم کشائی

   

کاغذ نگر ۔20 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر میں اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن کاغذ نگر یونٹ صدر محمد احسان کے زیر نگرانی میں ایس آئی اُو کی 44 واں یوم تاسیس کے موقع پر پرچم کشائی انجام دیتے ہوئے ایس آئی اُو کاغذ نگر یونٹ صدر محمد احسان نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہندوستان کے مختلف علاقوں میں ایس آئی اُو کی جانب سے مختلف عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے۔ ایس آئی اُو ہمیشہ سے ہی قومی یکجہتی اور آپس میں بھائی چارگی کو فروغ دیتی آرہی ہے تاکہ ملک میں امن و شانتی کی فضا برقرار رہ سکے۔ اس موقع پر انہوں نے ایس آئی اُو کاغذ نگر یونٹ کی جانب سے کی جانے والے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی۔ بعد ازاں کاغذ نگر ایس آئی اُو یونٹ اراکین کے ساتھ مل کر پرچم کشائی انجام دی ۔