کاغذ نگر میں کلیان لکشمی وشادی مبارک چیکس کی تقسیم

   

کاغذ نگر 15 اکٹوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر کے منسپل آفس میں آج ریاستی حکومت کی جانب سے مستحق خواتین کے لڑکیوں کو شادی کے لیے کلیان لکشمی و شادی مبارک اس سکیم کے تحت منظور کیے گئے کاغذ نگر منڈل کے 82 چیکس اور سرپورٹاؤن منڈل کے 16 چیکس کو اج منسپل افس کاغذ نگر میں چیکس کی تقسیم سے تعلق پروگرام رکھا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش راؤ نے اور مونسپل چیئر پرسن محترمہ شاہین سلطانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر کاغذ نگر تحصیلدار مدھو کر کاروائی چلائی۔ اس موقع پر شرکت کرنے والوں میں مونسپل کمشنر تروپتی، تحصیلدار مدھو کر، منڈل ریونیو انسپکٹر سپنا، منسپل کونسلر جوتی، وسیم النسا کے علاوہ مقامی قائدین موجود تھے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کلیان لکشمی و شادی مبارک اسکیم کے تحت مستحق خواتین کہ لڑکیوں کی شادی کے لیے امدادی رقم کے طور پر کلیان لکشمی اور شادی مبارک چیکس کی تقسیم کرتے ہوئے والدین کو مدد کی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف استعمال سے متعلق تفصیلی طور پر روشنی ڈالی گئی۔ بعد ازاں رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش راؤ نے اپنے ہمراہ عہدے داروں اور قائدین کے ساتھ مل کر کاغذ نگر منڈل کے 82 اور سرپور ٹاؤن منڈل کے 16 کلیان لکشمی اور شادی مبارک کے جملہ 98 چیکس کی تقسیم کی۔ اس موقع پر کلیان لکشمی اور شادی مبارک شخص کو حاصل کرنے والے خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔