کالیجیم کی آٹھ ججوں کی ترقی اور پانچ چیف جسٹس کو ٹرانسفر کرنے کی سفارش

   

سپریم کورٹ کالیجیم نے مختلف ہائی کورٹس کے آٹھ ججوں کو چیف جسٹس کے طور پر ترقی دینے اور پانچ چیف جسٹس اور 17 ججوں کے تبادلے کی سفارش کی ہے۔منگل کو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں پانچ رکنی کالیجیم نے 16 ستمبر کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں ترقیوں اور تبادلوں کے معاملے پر فیصلہ کیا اور اپنی سفارشات حکومت کو بھیجیں کالیجیم نے کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس راجیش بندل کو الہٰ آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی ہے، جبکہ میگھالیہ ہائی کورٹ کے جسٹس رنجیت وی مورے کو اسی ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی ہے