حیدرآباد 3 مئی(یواین آئی) محکمہ انسداد رشوت ستانی عہدیداروں نے ہفتہ کوکالیشورم لفٹ اریگیشن اسکیم کے سابق چیف انجینئرہری رام بھوکیاسے دوسرے دن بھی پوچھ گچھ کی۔اے سی بی نے کل ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی تھی جس میں ان سے مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق سوالات کئے گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق جانچ میں کچھ اہم دستاویز اور شواہد سامنے آئے ہیں، جن کی بنیاد پر پوچھ گچھ کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہری رام سے کی جا رہی پوچھ گچھ شفافیت اور قانونی دائرے میں کی جا رہی ہے ۔ اے سی بی نے ہری رام کی رہائش گاہ سمیت 13 مختلف مقامات پر چھاپوں کے بعد ان کوگرفتار کیاتھا۔ ہری رام کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ۔ وہ فی الحال کالیشورم کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گجویل ریجن کے چیف انجینئر تھے ۔