حیدرآباد 16 مئی (سیاست نیوز) کالیشورم پراجکٹ اور اُس کے تحت تعمیر بیاریجس میں نقائص اور بے قاعدگیوں کا پتہ چلانے جسٹس پی سی گھوش کمیشن نے تحقیقاتی عمل مکمل کرلیا ہے۔ میڈی گڈہ، انارم اور سندیلڈہ بیاریجس کی تعمیر میں نقائص کا پتہ چلانے کمیشن گزشتہ سال سے جانچ کررہا ہے۔ بیاریجس کے ڈیزائن اور تعمیر میں نقائص کا پتہ چلانے محکمہ آبپاشی کے موجودہ اور سابق عہدیداروں سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ کمیشن نے سی اے جی اور ویجلنس کے علاوہ نیشنل ڈیم سیفٹی اتھاریٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جسٹس پی سی گھوش قطعی رپورٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ کمیشن نے جانچ کے سلسلہ میں کے سی آر، ہریش راؤ اور ایٹالہ راجندر کو نوٹس جاری کرنے پر غور کیا تھا لیکن کمیشن کا احساس ہے کہ اُنھیں طلب کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کمیشن جلد حکومت کو رپورٹ پیش کردیگا۔ تقریباً 400 صفحات پر مشتمل رپورٹ کمیشن نے تیار کرلی اور 20 مئی کے بعد جسٹس گھوش رپورٹ حکومت کو پیش کردیں گے۔1