کاماریڈی نئی میڈیا ایکریڈیشن کمیٹی کے ساتھ کلکٹر کا پہلا اجلاس

   

کاماریڈی: 25/ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹرکارمایڈی آشیش سنگوان نے کلکٹریٹ کے منی کانفرنس ہال میں نئی میڈیا ایکریڈیٹیشن کمیٹی کے ارکان کے ساتھ پہلا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت دی کہ اہل صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈز جاری کیے جائیں اور جی او 252 کے مطابق تمام قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نمائندے عوام تک سرکاری فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی پروگراموں کو درست انداز میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کمیٹی ارکان ذمہ داری کے ساتھ کام کرتے ہوئے میڈیا نظام پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنائیں۔اجلاس کے دوران کمیٹی ارکان نے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے میدان میں بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکریڈیٹیشن کے معیارات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر وکٹر، ڈی پی آر او تروملا اور کمیٹی ارکان وی۔ رجنی کانت، منتری آنجنیلو، وککلکر راجیندر ناتھ، وینوگوپال چاری، سید کوثر علی، وی ششی دھر، شیخ معین الدین، بوککل وینو، گنٹا چندر شیکھر، محمد عابد سمیت دیگر نے شریک کی بعدازاں سید کوثرعلی معین عابد کے بشمول کمیٹی کے تمام ارکان نے ضلع کلکٹر کو کاپیوں پرمشتمل گلدستے پیش کمیٹی کا آئندہ اجلاس29؍ اپریل کو منعقد کیا جا ئیگا۔