کاماریڈی پوسٹ آفس سیوا کیندر میں خدمات عارضی طور پر معطل

   

حیدرآباد/25 فروری ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر حیدرآباد کے بموجب پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر، کاماریڈی میں کام کاج کو عارضی معطل کیا گیا ۔ درخواستگذار جنہوں نے 26 فروری سے اپاینٹمنٹ حاصل کئے تھے انہیں ایس ایم ایس سے اطلاع دی جائیگی اور وہ اپنے اپاینٹمنٹ ری شیڈول کرسکتے ہیں۔ پاسپورٹ سیوا کیندر نظام آباد میں زائد اپاینٹمنٹ دیئے جارہے ہیں تاکہ زائد درخواستوں کی یکسوئی ہوسکے۔ درخواست گذار کسی بھی پاسپورٹ سیوا کیندر اور پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر میں اپنی سہولت سے ری شیڈول کرسکتے ہیں۔