کانسٹبل بھرتی امتحان اب 13 علاقائی زبانوں میں بھی ہوگا

   

نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی) سنٹرل آرمڈ پولیس فورس میں کانسٹیبلوں کی بھرتی کے لیے پہلی بار کانسٹیبل (جی ڈی) امتحان ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں لیا جائے گا۔یہ امتحان 20 فروری سے 7 مارچ 2024 تک ملک بھر کے 128 شہروں میں تقریباً 48 لاکھ امیدواروں کے لیے منعقد کیا جائے گا۔وزارت داخلہ نے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس میں بھرتی کے لیے کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) امتحان یکم جنوری سے ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز میں مقامی نوجوانوں کی شمولیت کو بڑھانے اور علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے وزیر داخلہ امت شاہ کی پہل پر یہ تاریخی فیصلہ لیا گیا ہے ۔کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) امتحان کے سوال نامے اب ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں تیار کیے جائیں گے ۔ ان میں آسامی، بنگالی، گجراتی، مراٹھی، ملیالم، کنڑ، تامل، تیلگو، اڑیا، اردو، پنجابی، منی پوری اور کونکنی شامل ہے ۔