کانپور: اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اتوار کو جاری ووٹنگ کے دوران کانپور کے میئر اور بی جے پی لیڈر پرملا پانڈے پر ووٹنگ کی رازداری افشاں کرنے کے الزام میں مقامی انتظامیہ نے انتخابی ضوابط کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔موصول اطلاع کے مطابق پانڈے کانپور کے ہڈسن اسکول واقع پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کرنے پہنچی تھیں۔ اس دوان ای وی ایم کا بٹن دباتے ہوئے میئر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تصویر میں وہ جس نشان پر ووٹ کررہی ہیں وہ صاف عیاں ہے ۔اس پر کانپور ضلع الیکشن افسر نہا شرما نے کہا کہ پانڈے کے ذریعہ پولنگ سنٹر پر ووٹنگ کی رازداری کو افشاں کرنے کی اطلاع ملی ہے ۔ انہوں نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے انتخابی ضوابط کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔شرما نے ووٹروں سے انتخابی ضوابط پر عمل کرتے ہوئے ووٹنگ کی اپیل کی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ووٹنگ کرتے ہوئے ای وی ایم کی فوٹو کھینچنا انتخابی ضوابط کے خلاف۔اس ضمن میں میئر پانڈے نے بتایا کہ انہیں اس بات کی جانکاری نہیں تھی کہ پولنگ بوتھ کے اندر موبائل لے جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ اس کی جانکاری حاصل کریں گی کہ ووٹ ڈالتے وقت ان کی فوٹو کس نے کھینچ کر وائرل کی ہے ۔