کانگریس اور سی پی آئی کے چند سرپنچوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت

   

حیدرآباد۔/13 فروری، ( سیاست نیوز) ملک میں ترقی کا دوسرا نام ریاست تلنگانہ بن گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر پٹنم مہیندر ریڈی نے کیا۔ انہوں نے آج یہاں کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، سی پی آئی کے سرپنچوں کا پارٹی میں استقبال کیا۔ چیوڑلہ اور شنکر پلی علاقوں کے سرپنچوں نے آج مہیندر ریڈی کی قیادت میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی جو کانگریس اور سی پی آئی سے وابستہ تھے ۔ مہیندر ریڈی نے ان قائدین کا پارٹی میں استقبال کرتے ہووئے علاقوں کی ترقی کے لئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت والی ٹی آر ایس پارٹی ہی سے ترقی ممکن ہے۔ اور ریاست تلنگانہ ترقی کا دوسرا نام بن گئی ہے۔ سرکاری پالیسیاں اور اقدامات بڑے پیمانے پر عوامی مقبولیت اور ترقی کا سبب بنی ہوئی ہیں۔ سی پی آئی سے تعلق رکھنے والے چیوڑلہ منڈل نٹیالہ کے سرپنچ لکشمی ستیہ نارائنا، نائب سرپنچ کمار۔ اس طرح کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے شنکر پلی منڈل ایروگواڑہ سرپنچ ایم سریکانت، نائب سرپنچ خواجہ بی نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔