کانگریس ایم پی گورو گوگوئی پر اسپیکر کی برہمی

   

لوک سبھا میںبی جے ڈی رکن کی تقریر روکنے پر سرزنش
نئی دہلی 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی کی جانب سے لوک سبھا میں بی جے ڈی رکن پارلیمنٹ تتگاتھا ستپاتھی کی تقریر میں رکاوٹ پیدا کرنے پر نارضگی ظاہر کرتے ہوئے اسپیکر سمترا مہاجن نے آج کہا کہ ارکان کو اظہار خیال سے روکنا در اصل جمہوریت کا قتل کرنا ہے ۔ لنچ کے بعد ایوان کی کارروائی کے آغاز پر مسٹر ستپاتھی نے عبوری بجٹ پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔ا س وقت کانگریس کے ویرپا موئیلی کو اظہار خیال کرنا تھا لیکن وہ ایوان میں موجود نہیں تھے ۔ کانگریس ارکان نے تاہم رافیل مسئلہ پر احتجاج شروع کردیا اور ان کا مطالبہ تھا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کروائی جائیں۔ کانگریس ارکان گوگوئی ‘ رجاجیو ساتو ‘ سشمیتا دیو اور دوسرے ایوان کے وسط میں پہونچ کر نعرے لگانے لگے ۔ گوگوئی نے اپنے ہاتھ میں پلے کارڈ تھاما ہوا تھا ۔ وہ ستپاتھی کی نشست تک گئے اور انہوں نے نعرے لگانے شروع کردئے ۔ اس پر برہم اسپیکر نے ان سے کہا کہ وہ ستپاتھی کی نشست تک نہ جائیں۔ اپنی حد میں رہیں۔ گوگوئی فوری اپنی نشست تک واپس آگئے ۔