کانگریس ایک ڈوبتی ہوئی کشتی، بچنے کیلئے ملاحوں کی تلاش

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگسٹ (این ا یس ایس) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے کانگریس کو ایک ڈوبتی ہوئی کشتی قرار دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ یہ کشی (پارٹی) خود کو بچانے کیلئے اب ملاحوں کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کی تاریخ م یں ایک نئے باب کا ا ضافہ ہوا ہے ۔ نمائش میدان پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دتاتریہ نے کہا کہ اب قومی اور ریاستی سطحوں پر کانگریس میں کوئی مناسب قیادت نہیں رہی۔