کانگریس ‘ تلگودیشم قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت : ملا ریڈی

   

حیدرآباد 10 فبروری ( این ایس ایس ) کانگریس اور تلگودیشم کے کئی قائدین نے جن کا بوڈاپل سے تعلق تھا آج رکن اسمبلی ملا ریڈی کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس پروگرام میں ملا ریڈی نے گلابی شالیں پیش کرتے ہوئے ان قائدین کا ٹی آر ایس میں استقبال کیا ۔ ٹی آر ایس میں شامل ہونے والوں میں ایم پی ٹی سیز اشوک یادو ‘ چندیر یادو ‘ ویرا چاری ‘ پدمجا جئے رام اور ان کے حامی و دیگر کارکن شامل تھے ۔ ملا ریڈی نے کہا کہ دیگر جماعتوں کے قائدین اور کارکن ریاست میں جاری فلاحی و ترقیاتی اسکیمات سے متاثر ہوکر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو ایسی اسکیمات پر عمل آوری کر رہے ہیں جن کی مرکز اور دوسری ریاستیںنقل کر رہی ہیں۔