کانگریس دیگر پارٹیوں کی طرح مذہب اور ذات کی بات نہیں کرتی : پرینکا

   

لکھنؤ :کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)، سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ پارٹیاں مذہب اور ذا ت پات کے نام پر سیاست کرتی ہیں جبکہ اترپردیش کے عوام کو درپیش اصل مسائل سے پہلو تہی کرتی ہیں۔کانگریس لیڈر نے سونبھدر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا‘ بی جے پی، ایس پی اور بی ایس پی صرف ‘مذہب’اور‘ذات’ کی بات کرتی ہیں ۔وہ اصل مسائل پر بات نہیں کرتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں انہیں اس بنیاد پر ووٹ مل جائے گا۔ہم(کانگریس) اترپردیش میں سیاست کو ایک نیا سمت دینے کو کوشاں ہیں جو ذات پات کے بجائے ترقیاتی ایجنڈے پر مبنی ہو۔انہوں نے بے روزگاری کے مسئلے پر بات نہ کرنے کے لئے دیگر پارٹیوں پر حملہ کیا اور سوال کیا کہ وہ کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کو کیا سہولیت فراہم کریں گے ، قبائلیوں کے فلاح وبہبود کے لئے کیا اقدام کریں گے ۔انہوں نے کانگریس کو اقتدار میں لانے کے لئے کانگریس کے حق میں ووٹ کی اپیل کی۔پرینکا نے کہا کہ آپ کو سیاسی پارٹیوں کی’نیت’ اور‘پالیسی’ کو دیکھنا چاہئے ۔