کانگریس رکن پارلیمنٹ کے خلاف ویڈیوکی پولیس میں شکایت

   

حیدرآباد۔/12 مارچ،( سیاست نیوز) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے نامعلوم شخص کی جانب سے ان کے خلاف سوشیل میڈیا میں ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر پولیس بنجارہ ہلز میں شکایت درج کرائی ہے۔ نامعلوم شخص نے ویڈیو میں رکن پارلیمنٹ کے خلاف غیر اخلاقی اور سخت الفاظ کا استعمال کیا۔ رکن پارلیمنٹ نے شکایت کی کہ انہیں دھمکی آمیز ٹیلی فون کالس موصول ہورہے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نامعلوم شخص کی شناخت کرلی جس کا نام یو سدھارتھ گوڑ ساکن سرینگر کالونی بتایا جاتا ہے۔ سدھارتھ گوڑ کیاب ڈرائیور ہے اور وہ کانگریس کا حامی بتایا جاتا ہے۔ تحقیقاتی آفیسر کے روبرو پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کی گئی۔ر